گجرات:محکمہ زراعت کا اجلاس، گرین ٹریکٹر سکیم کی درخواستوں کا جائزہ

 گجرات:محکمہ زراعت کا اجلاس، گرین  ٹریکٹر سکیم کی درخواستوں کا جائزہ

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے محکمہ زراعت توسیع کے اجلاس کی صدارت کی۔۔۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ ،ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اطہر لطیف اس موقع پر موجود تھے ، اجلاس میں گرین ٹریکٹر سکیم کے لئے مینوئل طریقہ سے موصول درخواستوں کا جائزہ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ محکمہ زراعت توسیع کو آن لائن پورٹل کے علاوہ 527 مینوئل طریقہ سے درخواستیں موصول ہیں، درخواستوں کی سکروٹنی حکومت پنجاب کیطرف سے وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق کی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں