پیٹرول پمپس کمیٹی گجرات کا اجلاس،کیسز کی منظوری

پیٹرول پمپس کمیٹی گجرات کا اجلاس،کیسز کی منظوری

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے منعقد ہوا۔۔۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق اس موقع پر موجود تھے کمیٹی میں 3کیسز پیش کئے گئے اور شرائط و ضوابط پر پورا اترنے والے کیسز کی منظوری دے دی گئی جبکہ نامکمل درخواستوں کو مزید کارروائی کے لیے مؤخر کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا گیا ہے ، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پیٹرول پمپس کو ترجیحی بنیادوں پر اجازت نامے جاری کئے جائیں گے ،تمام درخواستوں پر قانون کے مطابق میرٹ پرفوری عملدرآمد کیا جائے ،تمام محکمے ترجیحی بنیادوں پر پٹرول پمپس قائم کرنے کے لئے این او سیز کی درخواستوں پرعمل درآمد کریں، پیٹرول پمپ قائم کرنے والے درخواست گزار تمام محکموں سے این او سیز کے حصول کے لئے سرکاری واجبات اور ڈاکومنٹس فوری طور متعلقہ محکمہ جات کو فراہم کریں، پیٹرول پمپس کو تمام این او سیز اور شرائط کو پورا کرنے کے بعد کام کرنے کی اجازت دی جائے گی، این او سی کے بغیر کام کرنے والے پیٹرول پمپس مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تمام پیٹرول پمپس مالکان تمام تر سیفٹی اقدامات یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں