سمبڑیال:وارداتوں میں شہری ما ل و زر سے محروم

سمبڑیال:وارداتوں میں شہری ما ل و زر سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر ) لٹیروں نے سمبڑیال وگردونواح کو اپنے ‘‘ریڈار ’’ پر رکھا لیا، چوری ،ڈکیتی کی پانچ وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وز رسے محروم ہوگئے ۔

تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ایئرپورٹ روڈ پر واقع فضہ آصف کے گھر سے نامعلوم چور اُن کی عدم موجودگی میں گھر سے الیکٹر ک موٹر بجلی ، واشنگ مشین ،گیزر کے پرزہ جات ،موضع بنگلہ چوک نئی آبادی میں شرافت علی کے گھر سے 5 عدد موبائل فون مالیت 1لاکھ 50ہزار،موضع جیٹھی کے میں محمد ظہیرہمراہ حسنین کالونی روڈ پر رات کو سیر کررہے تھے کہ دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے روک کر 2 موبائل مالیت 1لاکھ 40ہزار اورنقدی 2ہزار روپے چھین لیے اورفرار ہوگئے جبکہ موضع بھوپالوالہ میں مدثر حسین کے ڈیرہ سے اعلیٰ نسل کے کتے اورتھانہ بیگووالہ کے علاقہ چک بھٹیاں کی رہائشی تسلیم اختر کے گھر سے نامعلوم ڈاکو ئوں نے 30ہزارروپے کا سامان چوری کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں