انتشار کی سیاست سے ملکی مفادات پر حملہ :لیگی رہنما

انتشار کی سیاست سے ملکی مفادات پر حملہ :لیگی رہنما

ڈسکہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما توحید اقبال بٹ و ظہیر نذیر چودھری نے کہا ہے کہ ایس سی او کا نفرنس کے موقع پر احتجاج کی پلاننگ کرنے والے ملک دشمن ہیں۔

 جب پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہونا شروع ہو چکا ہے تو جیل میں بیٹھے شخص کی ہدایت پر سازش کی جارہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی پالیسی کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے عملی طور پر ایسے اقدامات کئے ہیں جن کے نتیجے میں قوم مشکلات سے نکل چکی ہے انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا نفرنس کے موقع پر پی ٹی آئی کا احتجاج دشمن سوچ کا عکاس ہے ، کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں ملنی چاہیے ۔ بین الا قوامی وفود اور عالمی میڈیا کی موجودگی میں اسلام آباد میں تماشا لگانا قابل مذمت ہے جتھوں اور انتشار کی سیاست سے ملکی مفادات پر حملہ کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پونے چار سالہ اقتدار میں معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے اب ملکی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں