ایف ٹی آر کی بحالی کیلئے کردار ادا کیا جائے :وفاقی ٹیکس محتسب

 ایف ٹی آر کی بحالی کیلئے کردار ادا کیا جائے :وفاقی ٹیکس محتسب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود نے کہا ہے کہ ایف ٹی آر کی بحالی کیلئے کردار ادا کیا جائے تاکہ ایکسپورٹر کے مسائل حل ہوسکیں۔۔۔

ریٹرن گڈز کو سیل ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے اور ڈیوٹی ڈرا بیک اور زیر التوا ریفنڈز کی ادائیگی کو مکمن بنانے کے لیے مدد کی جائے گی ۔ اس موقع پر وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدیدار وں نے چیئرمین لیدر، گارمنٹس اینڈ مینوفیکچر ر ایسو سی ایشن ابرار حسین گھمن کو یونائیڈڈ انشورنس کی جانب سے انکے کروڑوں روپے کے کلیم کی عدم ادائیگی پر کہا کہ ایسے اداروں پر پابندی لگا دینی چاہیے جو اپنے کسٹمر سے سروسز لینے کے عوض لاکھوں روپے پریمیم حاصل کرتے ہیں، بعدازاں کسی حادثے نہ ناگہانی صورتحال میں انکی فوری مالی معاونت کرنے کے بجائے انہیں مختلف حیلوں بہانوں سے ٹالا جاتا ہے ۔ قبل ازیں نائب صدر چیمبر وسیم شہباز اور سابق چیرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ خواجہ خاور نے کہا کہ پنجاب کی طرح سندھ انفراسٹرکچر ٹیکس کو ختم کیا جائے ، اس موقع پر ریڈی میڈ گارمنٹس کے اعجاز اے کھوکھر، سابق چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ وڈرائی پورٹ خواجہ خاور، سابق صدر ٹیکس بار اکرم رضا سمیت دیگر ایسو سی ایشنز کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں