گجرات:دکانداروں کو تجاوزات ہٹانے کی ہدایت

گجرات:دکانداروں کو تجاوزات  ہٹانے کی ہدایت

لالہ موسی ٰ ،گجرات(نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر،نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز نے لالہ موسیٰ مین بازار کا اچانک دورہ کیا اور تجاوزات کا جائزہ لیا۔

 دورہ کے دوران دکانداروں کو تجاوزات ہٹانے کے حوالے سے آگاہ بھی کیا۔ اس دوران مستقل تجاوزات پر ریڈ کراس کا نشان لگا دیا گیا جبکہ عارضی تجاوزات کے لیے دکانداروں کو ہدایات دی گئیں اور کہا کہ مقررہ وقت کے اندر تجاوزات ختم کریں۔اسسٹنٹ کمشنر زوہیب ممتاز نے بتایا کہ بازاروں میں تجاوزات نہ صرف شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنتی ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیوں میں بھی رکاوٹ پیدا کرتی ہیں۔ تاجر برادری نے بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا تاکہ بازاروں کو صاف ستھرا اور کشادہ بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں