عالم چوک میں گداگر مسافروں کے لئے عذاب بن گئے

عالم چوک میں گداگر مسافروں کے لئے عذاب بن گئے

عالم چوک(نمائندہ خصوصی)عالم چوک میں گداگر مسافروں کے لئے عذاب بن گئے ، لوگوں کا سامان تک چوری کرنے سے گریز نہیں کرتے دکاندار بھی تنگ آ گئے۔۔۔

 پولیس خاموش تماشائی بن گئی بتایا گیا ہے کے گوجرانوالہ کے دوسرے مصروف ترین چوراہے عالم چوک جہاں سے روزانہ ہزاروں مسافر پاکستان بھر کے لئے سفر کرتے ہیں میں گداگروں نے اپنے پنجے گاڑ لئے ہیں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں بھیک مانگنے والے بچے بڑے اور خواتین سارا دن مسافروں کو گھیرے رکھتے ہیں اور بھیک ملنے تک لوگوں کی جان نہیں چھوڑتے اس حوالے سے دکانداوں کا کہنا ہے کہ یہ گداگر جہاں مسافروں کے لئے عذاب بن چکے ہیں وہیں ہم دکاندار بھی ان سے تنگ ہیں یہ اکثر ٹولیوں کی صورت میں مسافروں کا دھیان بٹا کر ان کا سامان چوری کرنے سے گریز نہیں کرتے جبکہ چند میٹر دور عالم چوک پولیس چوکی میں جب شکایت کی جاتی ہے تو وہاں سے یہ کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے ہم ان کے خلاف کس بنیاد پر کارروائی کریں، شہریوں نے سی پی او گوجرانوالہ سے اپیل کی ہے کہ عالم چوک سے گداگروں کا خاتمہ کر کے مسافروں کو لٹنے سے بچایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں