سیالکوٹ :اغوا برائے تاوان اور اقدام قتل کے ملزموں سے اسلحہ برآ مد

سیالکوٹ :اغوا برائے تاوان اور اقدام  قتل کے ملزموں سے اسلحہ برآ مد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) اغوا برائے تاوان، اغوا اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث تین ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

 تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ سے پولیس نے اغوا براے تاوان کے گرفتار ملزم علی حسنین سے دوران تفتیش پستول اور دو گولیاں، تھانہ ستراہ کے علاقہ سے اغوا کے ملزم وحید سے پستول اور تین گولیاں اور تھانہ موترہ کے علاقہ بہانو پنڈی سے اقدام قتل کے ملزموں عثمان سے پستول اور دو گولیاں برآمد کرکے مزید مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں