مزدوروں کے بچوں کے تعلیمی وظائف محدود کرنیکی تجویز

مزدوروں کے بچوں کے تعلیمی وظائف محدود کرنیکی تجویز

گوجرانوالہ،لاہور(نیوزرپورٹر،ایجوکیشن رپورٹر) مہنگائی کے ستائے ورکرز کے لئے بری خبر آ گئی ۔

ورکرز ویلفیئر فنڈ پنجاب کی جانب سے ورکرز کے بچوں کے تعلیمی وظائف کو محدود کرنے اور ریٹائرمنٹ کے بعد بچوں کی میرج گرانٹس بند کرنے کیلئے کام شروع کردیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب کے رجسٹرڈ ورکرز اور ان کے بچوں کو دی جانے والی گرانٹس کو محدود کرنے کے حوالے سے کام شروع کردیا گیا ۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے تعلیمی وظائف کو محدود کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ موجود رولز کے مطابق سرکاری اور نجی جامعات میں پڑھنے والے ورکرز کے بچوں کے تعلیمی اخراجات ورکرز ویلفیئر فنڈز دیتا ہے ۔بچوں کو جنرل اور میڈیکل کالجز میں داخلے کی صورت میں ہونے والے اخراجات کیلئے تعلیمی وظائف دئیے جاتے ہیں جن کی کوئی حد نہیں ،تمام خرچ ڈبلیو ڈبلیو ایف دیتا ہے ۔تاہم اب ان اخرجات کی حد مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ورکرز کے بچوں کے لئے میرج گرانٹس بند کردی جائیں۔ ورکرز کے نمائندوں کی جانب سے ان تجویز پر شدید ردعمل دیا گیا ۔ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے لاکھوں بچے متاثر ہونگے ،تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا بورڈ تشکیل دئیے جانے کے بعد پہلے اجلاس میںتجاویز کو بی او جی کے سامنے منظوری کیلئے پیش کیا جاسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں