خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ :محمد شفیق

خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ :محمد شفیق

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ایڈیشنل کمشنر گوجرانوالہ محمد شفیق نے کہاکہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور یہ لوگ بغیر سہولیات کے ملکی ترقی میں اپنا اپنا رول ادا کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی سفید چھڑی کی حفاظت کے عالمی دن کے حولے سے پاکستان ریڈ کریسنٹ گوجرانوالہ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام نابینا افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے سیمینار کا انقعاد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہر سال 15اکتوبرکو نابینا افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے آج کی تقریب اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گوجرانوالہ محمد نواز،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے نابینا افراد گوجرانوالہ فیصل ریاض،اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ زوہا،چیئرمین ڈسٹرکٹ بیت المال گوجرانوالہ رانا یاسر علی،حاجی شہباز جٹ چیئرمین الیاس گروپ،بلال بٹ سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ گوجرانوالہ نے نابینا افراد میں انعامات اور سفید چھڑیاں تقسیم کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں