کھاریاں :تجاوزات پر سرخ نشانات، 2 روز کی مہلت
کھاریاں (تحصیل رپورٹر ) تحصیل انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ، لالہ موسیٰ کے بازاروں میں ریڈ کراس لگا کر 2روز کی مہلت دی گئی ۔
اسسٹنٹ کمشنر زوہیب ممتاز نے لالہ موسیٰ کے بازاروں کا دورہ کے دوران دکانداروں کو تجاوزات ہٹانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ پختہ تجاوزات پر ریڈ کراس کا نشان لگا دیا گیا جبکہ عارضی تجاوزات کے لیے دکانداروں کو ہدایات دی گئیں اور ان کو مقررہ وقت کے اندر تجاوزات ختم کریں۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بازاروں میں تجاوزات نہ صرف شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنتی ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیوں میں بھی رکاوٹ پیدا کرتی ہیں۔ دکانداروں کو اس مسئلے کے حل میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وقت مقررہ کے بعد تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔بعد ازاں تجاوزات کے خاتمے کے لیے تاجر برادری کے ساتھ ایک اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں تجاوزات کے مکمل خاتمے پر زور دیا گیا۔ تاجر برادری نے بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا تاکہ بازاروں کو صاف ستھرا اور کشادہ بنایا جا سکے ۔