تحفظ ختم نبوتؐ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے :علما

تحفظ ختم نبوتؐ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے :علما

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ورلڈ ختم نبوت کونسل کے مرکزی امیر پروفیسر شجاعت علی مجاہد، علامہ عبدالحمید چشتی اور علامہ عصام چشتی نے کہا ہے کہ ہمیں چاہیے۔۔۔

جشن عید میلادالنبی ؐعقیدت و احترام سے منائیں اور سیرت نبی ؐکو اپناتے ہوئے اپنی زندگیوں کو دین اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق بسر کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد سکینہ شفیع آیمن آباد روڈ سیالکوٹ میں تحفظ ختم نبوت ؐفائونڈیشن سیالکوٹ کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ\"لانبی بعدی\"کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔محفل میں صاحبزادہ حافظ حامد رضا، طاہر محمود ہندلی،عمر جاوید گھمن،اشفاق نذر گھمن،جمعیت علما پاکستان(نورانی)کے صوبائی نائب صدر پنجاب میاں اعجاز انجم سمیت سینکڑوںافراد نے شرکت کی ۔مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ؐمسلمانوں کے ایمان کا اہم حصہ ہے ، عاشقانِ رسول ؐتحفظ ختم نبوت اور حضور نبی کریم ؐ کی حرمت کے تحفظ کیلئے کسی بھی طرح کی قربانی سے ہرگز گریز نہیں کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں