رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک لیب سنٹر میں شفافیت برقرار رکھیں گے :امتیاز کوثر

رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک لیب سنٹر میں  شفافیت برقرار رکھیں گے :امتیاز کوثر

گجرات (نامہ نگار )رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کی میٹنگ صدر امتیاز کوثر کی زیر صدارت ہوئی جنرل سیکرٹری شیخ ابرار سعید نے سنگ بنیاد وفنڈ ریزنگ تقریب کے حوالے سے رپورٹ پیش کی ۔

امتیاز کوثر نے کہا کہ ‘‘رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک لیب سنٹر ’’ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ، منصوبہ کی تکمیل کیلئے شہریوں ، سیاستدانوں ، سول سوسائٹی ، تاجر ، بزنس کمیونٹی ، وکلا ، صحافتی ، سماجی حلقوں اور سرکاری آفیسر ز کی جانب سے عطیات دینے پر کہا کہ اہل گجرات کا مشکور ہوں جنہوں نے عوامی فلاح کے منصوبہ میں بڑھ چڑھ کر نہ صرف عطیات د ئیے بلکہ منصوبہ کے آغاز سے لیکر اختتام تک ہر ممکن تعاون کرنیکا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ میں شفافیت برقرار رکھی جائیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں