یوم تحفظ سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)یوم تحفظ سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر الصفہ ویلفیئر مرکز فار دی بلائنڈ اورحلال احمر کے اشتراک سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد شفیق،اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر زہرا عباسی،محمد نواز، چیئرمین الصفہ ویلفیئر مرکز فار دی بلائنڈ عدنان محمود،ڈائریکٹر عبدالرحیم،منیجر ارشد علی مغل،انچارج شعبہ خواتین ثروت نسرین،سیکرٹری حلال احمربلال بٹ،مرزا محمد صدیق نے تقریب میں موجود تمام نابینا افراد میں سفید چھڑیاں،روزگار کیلئے ویٹ مشینیں اور سوٹ گفٹ تقسیم کئے ،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں نابینا افراد خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،ضلعی انتظامیہ ان کو با عزت روز گا ر کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،چیئرمین الصفہ ویلفیئر مرکز فار دی بلائنڈ عدنان محمود نے کہا کہ نابینا افراد کو اگر آگے بڑھنا ہے تو انہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا ہوگی، گورنمنٹ اگر معقول پالیسی بنائے تو نابینا افراد کے روز گار مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے ۔