سیاست خدمت ، وعدے پورے کریں گے :عدنان افضل چٹھہ
جامکے چٹھہ (نامہ نگار )سیاست میں عوامی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں ،حلقہ پی پی 36 کے شہریوں کی محرومیاں کو ختم کرنے کیلئے سیاست میں ہوں حلقے کے عوام سے کئے گئے وعدوں پر پورا اتروں گا۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سپیلائزیشن ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عدنان افضل چٹھہ نے مقامی اکابرین کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال جامکے چٹھہ میں خصوصی وزٹ کے دوران کیا ۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹر اور CEOہیلتھ گوجرانوالہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں میڈیسن سمیت کسی قسم کی کمی برداشت نہیں کروں گا، رورل ہیلتھ سنٹر جامکے چٹھہ کو صحت کی سہولیات میسر کرنا میرا مشن ہے ،عوام سے کئے گئے وعدے پورے کروں گا،ڈاکٹر عوام کے مسیحا ہیں ،مریضوں سے شفقت اور محبت سے پیش آئیں۔ اس موقع پر رانا اکرم ،رانا اقبال ،قمر زمان سندھو بھی موجود تھے ۔