تاجروں کے مسائل ہر صورت حل کئے جائینگے :خرم دستگیر
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما انجینئر خرم دستگیر خان کیساتھ کمپیوٹر مارکیٹ کے تاجروں کی ملاقات،د کانداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔۔۔
جبکہ سابق وفاقی وزیر نے مسائل فوری حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان کیساتھ انجمن تاجران ریٹیلر سٹی کے صدر ہارون راغب میر،ناصر میر کی قیادت میں کمپیوٹر مارکیٹ کے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی اور خرم دستگیر خان کو بجلی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان ملنے متعلقہ حکام کو تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے تاجروں کو درپیش مسائل کو ہر صورت حل کروایا جائیگا۔مسلم لیگ ن ہمیشہ تاجر دوست جماعت رہی اور تاجر برادری نے بھی ہمیشہ مسلم لیگ ن کیساتھ اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا۔اس موقع پر سرگرم رہنما کمپیوٹر مارکیٹ ملک خلیل،صدر کمپیوٹر مارکیٹ میاں جاوید اقبال،ملک خلیل،جنرل سیکرٹری چوہدری عدیل،نائب صدر کامران عزیز و دیگر بھی موجود تھے ۔