نوشہرہ ورکاں:سموگ کے خاتمے بارے سیمینار، آ گاہی واک

نوشہرہ ورکاں:سموگ کے خاتمے  بارے سیمینار، آ گاہی واک

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ، تحصیل رپورٹر)محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر ون میں سموگ کے خاتمے بارے سیمینار منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم کے اہلکار اساتذہ اور طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عباس علی اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد یاور رندھاوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سموگ کا باعث بنتی ہے ،سموگ کے خاتمے کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے ہمیں دھواں پیدا کرنے والے عناصر کو ماحول دوست بنانا ہو گا ،خصوصاً فیکٹریوں، بھٹہ خشت، گاڑیوں اور دیگر دھواں پیدا کرنے والے عناصر کی اصلاح پر خصوصی توجہ دینا چاہیے فصلوں کی باقیات کو جلانے کے بجائے مختلف طریقوں سے تلف کریں سیمینار کے اختتام پر انسداد سموگ کے حوالے عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے آگاہی واک کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں