گوندلانوالہ چوک تا لاری اڈا تجاوزات کیخلاف آپریشن

گوندلانوالہ چوک تا لاری اڈا تجاوزات کیخلاف آپریشن

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ڈی ایس پی سٹی،سول لائن اور ڈی ایس پی صدر سرکل،اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے باقاعدہ کاروائی کی۔ابتدائی طور پر گوندلانوالہ چوک سے جانب نعمانیہ چوک اور جانب لاری اڈا تجاوزات کو ہٹاتے ہوئے راستوں کو باقاعدہ کلیئرکیا گیا۔سی ٹی او عائشہ بٹ کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کا بڑا سبب تجاوزات اور رانگ پارکنگ ہیں۔دکانوں اور مارکیٹس میں باہر تھڑوں اور سڑک کے احاطوں میں سامان رکھے جانے کی وجہ سے سڑکوں پر چلنے کی گنجائش بہت کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے جسکی وجہ سے عوام الناس کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔تجاوزات کے ساتھ رانگ پارکنگ سڑک پر ٹریفک کے بہاؤ میں مزید خلل پیدا کر دیتی ہے ۔اس لئے ضروری ہے کہ سڑکوں پر موجود تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائی روزانہ کی بنیاد پر عمل میں لاتے ہوئے ٹریفک بہاؤ میں بہتری لانے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں