ملک وال :سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر آ گاہی واک
ملک وال(سٹی رپورٹر)سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ملک وال کے بچوں نے تحصیل انتظامیہ کے ہمراہ آگاہی ریلی نکالی۔
اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ معذوری کو مجبوری نہ سمجھا جائے ، مناسب تربیت و سہولیات کی فراہمی کی جائے تو نابینا افراد بھی ستاروں پر کمند ڈال سکتے ہیں۔ بطور شہری ہمارا فرض ہے کہ ہم نابینا اور معذور افراد کے ساتھ حسن سلوک روا رکھیں اور انہیں آگے بڑھنے کیلئے مناسب سہولیات مہیا کریں۔ حکومتی سطح پر اگر نابینا افراد کو ہنرمند بنانے کیلئے مزید مواقع پیدا کئے جائیں تو یہ افراد ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔