گیس کمپریسر کا استعمال ، 170 صارفین کے کنکشن منقطع
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری، کمپریسر استعمال کرنے پر 170 افراد کے کنکشن منقطع کیے گئے ہیں۔
دوبارہ کنکشن ایک ماہ کے بعد لگائے جائیں گے ۔گوجرانوالہ میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے پانچ لاکھ گھریلو صارفین ہیں جن کیلئے گیس کی ڈیمانڈ 120ملین مکعب فٹ ہے اس وقت گوجرانوالہ کو 90ایم ایم ایف گیس دی جا رہی ہے ، گیس کا پریشر بڑھانے کے لئے ریجن بھر میں کمپریسر کا غیر قانونی استعمال کیا جا رہا ہے . جس کی وجہ سے دیگر گھریلو صارفین کو گیس کے کم پریشر کی شکایات ہیں جبکہ بعض جگہوں پر تو گیس ہی نہیں آ رہی جس پر سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے سے ریجن بھر میں کمپر یسر استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن میں 170ایسے صارفین کے گیس منقطع کئے گئے جو کمپریسر کا استعمال کر رہے تھے ۔ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ کمپر یسر کا استعمال جرم ہے اس سے دوسرے صارفین کو گیس نہیں ملتی، کمپر یسر کے استعمال پر منقطع کیے جانے والے کنکشن 30 دن کے بعد بھاری جرمانے کے ساتھ لگائے جائیں گے اگر اس کے دوبارہ کمپر یسر کا استعمال کرتے ہوئے یہ صارفین پائے گے تو ان کا کنکشن 3 ماہ کے بعد لگایا جائے گا۔