تتلے عالی:مسلح افراد کا گھر میں گھس کر خواتین سمیت 3 افراد پر تشدد

تتلے عالی:مسلح افراد کا گھر میں گھس  کر خواتین سمیت 3 افراد پر تشدد

تتلے عالی(نامہ نگار )مسلح افراد نے گھر میں گھس کر2خواتین سمیت 3افراد کو شدید زخمی کر دیا۔نواحی گاؤں عبداﷲ پور میں ذاکر،فہد وغیرہ نے حویلی سے مویشیوں کو چارہ ڈالنے کے بعد باہر نکلنے والے افضل کو گھیر لیا۔۔۔

جو بھاگ کر پھوپھو کے گھر چلا گیا،ملزم اندر داخل ہوئے ایک دروازے پر کھڑا پہرہ دیتا رہا ملزموں نے پسٹل کے بٹ مار کر افضل کو لہولہان کر دیا، اس کی پھوپھو زبیدہ چھڑانے آئی تو ملزموں نے رائفلوں کے بٹ مار کر اس کا بازو توڑ دیا، بھتیجی سدرہ پر بھی تشدد کیا،ملزم گھر کے صحن میں ہوائی فائرنگ کرتے رہے ۔تتلے عالی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں