سیالکوٹ :اشیا خورو نوش کی قیمتوں کا ازسرنو تعین

سیالکوٹ :اشیا خورو نوش کی قیمتوں کا ازسرنو تعین

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ا۔۔۔

 اجلاس میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں کا تفٰصیلی جائزہ لیا گیا اور اراکین پرائس کنٹرول کمیٹی کی مشاورت سے قیمتوں کا از سر نو تعین کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر مختار، وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی خالد بٹ اور تاجروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر پرائسز سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،ضلع سیالکوٹ میں چاول باسمتی سپر نیا کی فی کلو گرام قیمت 218روپے کلو گرام مقرر کی گئی ہے ، بیسن 375روپے فی کلو گرام، دال چنا موٹی 385روپے کلوگرام، دال چنا باریک345روپے فی کلوگرام، دال مسور موٹی260روپے فی کلوگرام، دال ماش دھلی ہوئی470روپے فی کلوگرام، دال مونگ دھلی ہوئی 310روپے فی کلوگرام، چنے کالے موٹے 380روپے فی کلوگرام،چنے سفید موٹا 275روپے فی کلوگرام دودھ 170روپے فی لٹر، دہی180روپے کلوگرام، گوشت چھوٹا1800روپے کلوگرام، بڑا گوشت 900روپے کلوگرام،، روٹی100گرام 14روپے مقرر کی گئی ہے ، 20کلو گرام آٹے کے تھیلے ، چینی، گھی کی قیمت حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ہوگی، پھلوں، سبزیوں، انڈے ، چکن کی قیمت مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر طے کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں