ریلوے کی اراضی پر تجاوزات قائم ، حکام کی جانب سے آپریشن اعلانات تک محدود

ریلوے کی اراضی پر تجاوزات قائم ، حکام کی جانب سے آپریشن اعلانات تک محدود

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ریلوے کی راضی پر تجاوزات قائم ہو گئیں،ریلوے حکام کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن اعلانات تک محدود،کروڑوں روپے کی جگہ پر غیر قانونی لنڈا بازار قائم جبکہ جگہ پختہ تھڑے بھی قائم کئے گئے ہیں۔

گوندلانوالہ اورشیرانوالہ باغ پھاٹک کے ارد گرد میلوں رقبہ پر پھیلی ریلوے لائن کے ساتھ ریلوے کی جگہ پرسردی کی آمد سے قبل ہی غیر قانونی طور پر لنڈا بازار ایک بار پھر قائم ہو گیا ہے ،ریلوے پولیس اور محکمہ ریلوے نے کچھ عرصہ قبل اس جگہ آپریشن کر کے جگہ واگزار کرایا تھا لیکن اب دوبارہ یہ بازار سج گیا ہے ۔ غیر قانونی لنڈا بازار کی آڑ میں لو گوں نے یہاں پر مارکیٹ کی طرح سینکڑوں دکانیں ،پختہ تھڑے ،عارضی سٹال اورٹھیلے سجا کر گرم کپڑے اور دیگر ضروریات اشیا کا کاروبار شروع کر رکھا ہے ۔اس کے علاوہ ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ کپڑوں ،جرسیوں کے سٹال بھی سجا رکھے ہیں ۔ ریلوے کی زمین پر غیر قانونی طور پر کاروبار کی وجہ سے ریلوے لائن کے ساتھ رقبہ تنگ ہو گیا ، سٹالز اور ریڑھیاں لگانے والوں کا کہنا ہے کہ وہ یومیہ ٹھیلہ اور سٹالز لگانے کے پیسے دیتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں