بچہ ایڈز کا شکار ہونے پر ڈاکٹر کیخلاف ایکشن لیا جائے :تحصیل بار نوشہرہ

بچہ ایڈز کا شکار ہونے پر ڈاکٹر کیخلاف  ایکشن لیا جائے :تحصیل بار نوشہرہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ڈاکٹر کی غفلت سے تین سالہ بچے کے ایڈز میں مبتلا ہونے پر ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

 ، تحصیل بار ایسوسی ایشن کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق فاطمہ چلڈرن ہسپتال کامونکی کے ڈاکٹر عاشق نجم اور نان کوالیفائیڈ ملازم غلام عباس کی غفلت سے تین سالہ بچہ محمد حسن ایڈز کے موذی مرض کا شکار ہوا ہے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور نے انکوائری کے بعد ڈاکٹر عاشق نجم و لیبارٹری کے نان کوالیفائیڈ ملازم غلام عباس کو مجرم قرار دیتے ہوئے مبلغ 8 لاکھ روپے جرمانہ اور ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی کا حکم دیا ہے ،تحصیل بار نے آر پی او اور سی پی او سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں