ڈسکہ :دیہات کو جانیوالی بسیں،ویگنیں موت بانٹنے لگیں

ڈسکہ :دیہات کو جانیوالی بسیں،ویگنیں موت بانٹنے لگیں

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ سے دیہاتوں کو جانیوالی کھٹارہ بسیں اور ویگنیں مسافروں کیلئے موت کا سبب بننے لگیں ،چھکڑا نما گاڑیوں کی وجہ سے روڈ حادثات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

 ،انتظامیہ نے چپ سادھ لی، جنرل بس سٹینڈ سے دیگر علاقوں کو جانیوالی بسیں اور ویگنیں اپنی مدت پوری کرچکی ہیں لیکن متعلقہ ادارے سب اچھا کی رپورٹ دیگر کسی بڑے حادثے کا انتظار کررہے ہیں یہ بھی دیکھنے میں آیاہے کہ ٹریفک قوانین سے عاری ڈرائیور خستہ باڈی گھسے ہوئے ٹائر کے باعث حادثات کو دعوت دیتے دکھائی دیتے ہیں یہ تمام کھٹارہ ٹرانسپورٹ جوکہ مختلف علاقوں میں جاتی ہیں ان کے پاس کوئی فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے ڈرائیور میڈیکل طور پر فٹ ہیں انتظامیہ کو سب کچھ علم میں ہونے کے باوجوداس نے اپنی آنکھیں بندکررکھی ہیں علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں