ملکوال:4قومی سائیکلسٹس کی ملکوال، ڈفر جنگل کی سیر

ملکوال:4قومی سائیکلسٹس کی ملکوال، ڈفر جنگل کی سیر

ملکوال(سٹی رپورٹر) چار قومی سائیکلسٹس نے ملکوال، ڈفر جنگل سمیت مختلف علاقوں میں سائیکلوں پر سیر کی ۔

تین قومی سائیکلسٹس سعود صدیقی ملتان، اتنی ملک شجاع آباد اور ہارون گجر خان، پورے پاکستان کا سائیکل پر وزٹ کرنے والے قومی سائیکلسٹ محمد فیاض تاجور کے پاس ملکوال شہر آئے جہاں سے یہ چاروں سائیکلسٹس سائیکلوں پر ڈفر جنگل گئے جہاں قدیم اور نایاب درختوں کو دیکھا جبکہ ڈفر جنگل میں مقیم ہندو کمیونٹی نے ان کا استقبال کیا اور ضیافت کی، اس کے بعد وہ تاریخی اور قدیمی شہر بھیرہ گئے جہاں بادشاہی طرز کی بنائی گئی شیر شاہ سوری دور کی مسجد اور دیگر قدیمی عمارتیں دیکھیں۔سائیکلسٹ محمد فیاض تاجور نے کہا کہ سیاحت کا بنیادی مقصد دل، دماغ اور درخت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں