میونسپل کمیٹی ڈسکہ ، ریکارڈ برانچ میں سیاسی مداخلت جاری

میونسپل کمیٹی ڈسکہ ، ریکارڈ برانچ میں سیاسی مداخلت جاری

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی ریکارڈ برانچ میں سیاسی مداخلت جاری ،افسران کے احکامات کے ۔

 باوجودبرانچ کی نوازشریف سٹیڈیم ڈسکہ میں شفٹنگ نہ ہوسکی ،میونسپل کمیٹی ڈسکہ آفس ریسٹ ہاؤس میں صوبائی وزیر بلدیات کے کیمپ آفس کیساتھ ملحقہ ریکارڈ برانچ میں سیاسی مداخلت عروج پر ہے سیاسی اثر و رسوخ کی بناء پروہاں پربیٹھے ہوئے ڈیلی ویجز ملازمین نے ہر آنیوالے شہریوں کو مختلفحیلے بہانوں سے خوار کرناشروع کردیا ہے ، شہری ریکارڈ برانچ ڈسکہ میں سیاسی اثر و رسوخ کی بنا ء پربیٹھے ہوئے ڈیلی ویجز ملازمین سے عاجز آچکے ہیں اورشہریوں کو ان کی وجہ سے شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے ، ایسی شکایات دن بدن بڑھ رہی تھی جس کا میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے افسران نے نوٹس لیتے ہوئے ریکارڈ برانچ ڈسکہ کو نوازشریف سٹیڈیم ڈسکہ میں بنے ہوئے دوسرے دفاتر کیساتھ شفٹ کرنے کے احکامات جاری کئے افسران کے احکامات پر ریکارڈ برانچ کاتمام ریکارڈ ٹریکٹرٹرالیوں میں لوڈ کرکے شفٹنگ کی جارہی تھی کہ سیاسی مداخلت کی بناء پر شفٹنگ کو روک دیاگیا جن ٹریکٹرٹرالیوں پر ریکارڈ برانچ ڈسکہ کاریکارڈ لوڈ کرکے بھیجاگیاتھا انہیں اسی وقت واپس بلالیاگیا ،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں