نوشہرہ ورکاں:سکھ یاتریوں کا گورودوارہ کھارا سنگھ کا دورہ

نوشہرہ ورکاں:سکھ یاتریوں کا  گورودوارہ کھارا سنگھ کا دورہ

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ،نمائندہ دنیا ) سکھ یاتریوں کے 45 رکنی مرد وخواتین اور بچوں پر مشتمل وفد نے۔

 نواحی گاؤں مٹوبھائیکے میں گورودوارہ کھارا سنگھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں، اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر چودھری نصر اﷲ مٹو،محمد آصف مٹو سابق چیئرمین یونین کونسل نے وفد کا پرجوش استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، انسپکٹر طاہر محمود وٹو کی قیادت میں پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وفد کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے وفد کے ارکان وکرم جیت سنگھ, مانگٹ سنگھ،سرجیت سنگھ ہوتی، رنجیت سنگھ کاہلوں اور دیگر نے بہتر انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر اور اہلیان دیہہ کا شکریہ ادا کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں