جامعہ ضیا القرآن میں ڈیف اینڈ ڈمب ایسوسی ایش کی محفل

 جامعہ ضیا القرآن میں ڈیف اینڈ ڈمب ایسوسی ایش کی محفل

راہوالی (نامہ نگار)اﷲ تعالیٰ نے اگر ہمیں سننے اور بولنے کی صلاحیتوں سے محروم رکھا تو کوئی بات نہیں۔

 اس نے ہمیں دیگر بیشمار نعمتوں سے بھی تو نواز رکھا ہے اس کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے ، بولنے سننے سے محروم رہنے کے باوجود اﷲ اور اس کے رسولؐ سے محبت کا اظہار و اطاعت خوش اسلوبی سے کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القرآن راہوالی میں ڈیف اینڈ ڈمب ایسوسی ایش کی طرف سے جامعہ کے بانی علامہ محمد حنیف چشتی ؒ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ محفل سے تنظیم کے ترجمان علامہ احسان الحق عطاری، محمد اکرم اور تنظیم کے عہدیداران محمد فاروق اور محمد اشرف ناگی نے شرکاء سے اشاروں کی زبان میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی خواجہ سرمد رضا نائیک ، خالد پرویز بلو بٹ تھے ۔شرکاء نے مطالبہ کیا کہ حکومت نے معذور لوگوں کے لیے سات ہزار روپے فی کس ماہانہ وظیفہ مقرر کررکھا ہے جبکہ ہمارے نادرا کی طرف سے معذور نشان والے شناختی کارڈز بننے کے باوجود حکومت پنجاب کی طرف سے ہمارا وظیفہ جاری نہیں ہوا جو ان کی حق تلفی ہے ، خواجہ سرمد رضا نائیک نے یقین دہانی کر ائی کہ وہ اپنی ہمشیرہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سپیشل اسسٹنٹ سلمیٰ رحمت بٹ کی وساطت سے وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس میں لاکر ان کے وظیفے کی رقم جاری کروانے کی کوشش کرینگے جو ان کا حق ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں