جامعہ گجرات :مسئلہ کشمیر کے حل میں مشکلات پر سیمینار

جامعہ گجرات :مسئلہ کشمیر کے حل میں مشکلات پر سیمینار

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )جامعہ گجرات کے شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے زیر اہتمام علمی سیمینار‘‘مسئلہ کشمیر کے حل میں درپیش مشکلات و امکانات’’ کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں ہوا۔

، صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مشاہد انور نے کی۔ مہمان خصوصی معروف تاریخ دان و مصنف پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاولہ تھے ۔ مہمانان اعزاز میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر فیصل محمود مرزا، ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر اقبال اعوان ، ڈاکٹر محمد کاشف علی ، مشتاق عباسی، مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور طلبہ شامل تھے ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمدمشاہد انور نے کہا کہ اقوام عالم کشمیر کیلئے نوحہ کناں ہیں۔ کشمیربجا طور پر پاکستان کی شہ رگ ہے مگر اس امر کا ادراک ضروری ہے ۔ انڈیا نے کشمیر کی شناخت کوبھی مجروح کرنے کی مکروہ کوشش کی،کشمیر کے عوام کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی اقوام عالم کی ذمہ داری ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاولہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر80 ہزار سے زائد لوگ جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں ، انگریز کے دور کی ریاست کشمیر میں 80فیصد مسلمان اور20فیصد ہندو بستے تھے ۔ کشمیر ایک مسلم اکثریتی ریاست تھی۔ جب ہندوستان اور پاکستان کے مابین الحاق کشمیر پر تنازعہ بنا تو1947میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے کشمیر ی عوام کو حق رائے دہی دیا کہ وہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں مگر ہندوستان نے اس حق کو کبھی استعمال ہی نہیں ہونے دیا ۔مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے پاکستان نے کئی سنہری مواقع کھو دئیے ،پاکستان کے عوام ایک قوم بنتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا بہتر حل تلاش کر سکتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر فیصل محمود مرزا ،ڈاکٹر طاہر اقبال اعوان ،ڈاکٹر غلام شبیر نے بھی خطاب کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں