راہوالی:فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی

راہوالی:فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی

راہوالی (نمائندہ دنیا )علامہ سعد رضوی کی ہدایت پر تحریک لبیک یونٹ راہوالی کے زیر اہتمام علامہ قاری محمد سخاوت علی رضوی ،امیدوار برائے پی پی59حافظ مسعود گجر ،چودھری اصغر علی چیمہ کی قیادت میں۔

 چوک شوگر ملز پر اظہار یکجہتی فلسطین اور اسرائیلی بربریت کیخلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کارکن کثیر تعداد میں شریک تھے ۔مقررین نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام غیراسلامی قوتیں مسلمان کیخلاف ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھارہی ہیں، نسل کشی کر رہی ہیں لیکن تمام مسلم امہ کی اس پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کہا مسلمان انتشار کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ذلت و رسوائی ہمار امقدر بن چکی ہے ہمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم فسلطین کے ساتھ ہیں اور اسرائیل بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں لیکن اسلامی ممالک اکٹھے ہو کر فلسطینیوں بھائیوں کے حق میں اپنی آوازکیوں نہیں بلند کر رہے ، 50ہزار کے قریب فلسطینی بھائیوں کو شہید کردیا گیا ہے لیکن انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، ہمارے حکمران اس ظلم کیخلاف غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں