تاجکستان میں نمائش ،تجارت کو فروغ ملے گا :موسیٰ ملہی

تاجکستان میں نمائش ،تجارت کو فروغ ملے گا :موسیٰ ملہی

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)سینئر نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری موسیٰ ندیم ملہی نے تاجکستان میں صنعتی نمائش کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے زور دیا ۔

اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مزید تجارت کو بڑھانے کیلئے وفود کا تبادلہ ضروری ہے اور دونوں ممالک کے بزنس مین مشترکہ سرمایہ کاری کریں اس سے دونوں ممالک کی انڈسٹری اور تجارت کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ سلطان ندیم ملہی نے پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف کی کاوشوں کو سراہا۔ حاجی عمران ظفر اور عدنان اقبال مکی نے پاکستان کے ڈپٹی ایمبیسیڈر عماد نسیم کو سرامکس کے بارے میں بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں روزنامہ‘‘دنیا’’ سے گفتگوکرتے ہوئے سینئرنائب صدرگجرات چیمبر موسیٰ ندیم ملہی نے کہاکہ ایکسپو میں معیاری اوربہترین پراڈکٹ کی تشہیر کاموقع ملنے کے ساتھ دورجدید کی ٹیکنالوجی سے بھی گجرات کے تاجربہرہ ورہوسکیں گے ،نمائش میں بزنس کمیونٹی کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ نئی ٹیکنالوجی بارے آگاہی کیساتھ اپنی پراڈکٹس کوبھی بہتراندازمیں دیگرممالک سے آنیوالے بزنس مینوں تاجروں کوبریف کرسکیں ،نمائش کے ہماری صنعت پربہترنتائج مرتب ہونگے ، موسیٰ ندیم ملہی نے کہاکہ گجرات کے صنعتکار،بزنس مین دنیا بھرمیں اپنی صلاحیتوں کالوہا منوارہے ہیں اورمختلف پراڈکٹس کی دنیابھرمیں بڑی ڈیمانڈ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں