گھروں میں قائم زچہ بچہ سنٹرز جانوں کیلئے خطرہ

 گھروں میں قائم زچہ بچہ سنٹرز جانوں کیلئے خطرہ

نوکھر (نامہ نگار )نوکھر میں غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ ہسپتالوں،کلینکس اور گھروں میں زچہ بچہ سنٹرز انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن گئے۔

 ،نان کوالیفائیڈ نرسز اور پرانی دائیوں نے شہر میں موت بانٹنا شروع کر دی ۔نوکھر اور گردونواح جلہن،کوٹ لدھا ،پھلوکی ،سلیم پورہ،بدوکی، ہمبوکی، بھڑی شاہ رحمن سمیت دیگر علاقوں میں غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ ہسپتال، کلینکس کے علاوہ نان کوالیفائیڈ نرسز پرانی دائیوں نے زچہ بچہ سنٹرز کھول رکھے ہیں، مہنگائی کے اس دور میں غریب عوام سرکاری ہسپتالوں میں گائنی کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ان غیر رجسٹرڈ زچہ بچہ سنٹرز کا رخ کرتے ہیں جہاں نان کوالیفائیڈ نرسز اور دائیاں چھوٹے آپریشن کو بڑے آپریشن میں تبدیل کرکے انسانی جانوں کیساتھ کھلواڑ کررہی ہیں،ذرائع کے مطابق غیر قانونی زچہ بچہ سنٹرز میں متعدد خواتین کی اموات بھی ہوچکی ہیں ہسپتال مالکان متاثرہ فیملی کیساتھ مبینہ طور پر مک مکا کرکے معاملہ کو دبا دیتے ہیں جبکہ متعلقہ ڈرگ انسپکٹر اور محکمہ صحت کے افسروں نے بھی انسانی زندگیوں سے کھلواڑ کی کھلی اجازت دے رکھی ہے ،شہریوں نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی زچہ بچہ سنٹرز بند کر ائے جائیں تاکہ انسانی جانیں محفوظ رہ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں