پاکستان کشمیریوں کی حمایت ترک نہیں کریگا :محمد ذوالقرنین

پاکستان کشمیریوں کی حمایت ترک نہیں کریگا :محمد ذوالقرنین

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملک بھر کی طرح ضلع سیالکوٹ میں بھی 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔۔۔

 اس سلسلہ میں مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی زیر صدارت کچہری چوک میں منعقد ہوئی۔ سی ای او ایجوکیشن مجاہد علوی، ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن ملک اﷲ داد، ڈی ڈی ایجوکیشن محمد حسین، چاچا کرکٹر صوفی عبد الجلیل، حافظ اصغر علی چیمہ ، عبد الشکور مرزا، نثار احمد، اشفاق نذر گھمن، چودھری یونس، عاشق حسین صدیقی ، سمیت مختلف شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو غیر قانونی طور میں جموں و کشمیر میں اپنی فوج داخل کرلی اور جموں و کشمیر کے علاقوں پر ناجائز قابض ہوگیا اور گذشتہ 76 سال میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے اور مہذب دنیا نے بھارتی مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے حق میں منظور شدہ استصواب رائے کی قرار داد پر عمل نہیں کرا سکا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی آزادی کی جنگ میں اپنی اخلاقی و سفارتی حمایت سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں