شادی کی خاطر نہر میں پھینکے بچے کی لاش مل گئی

شادی کی خاطر نہر میں پھینکے بچے کی لاش مل گئی

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ فیروز والہ کے علاقہ میں پسند کی شادی کرنے کی خاطر نہر میں پھینکے جانیوالے 5سالہ بچے کی لاش ریسکیو کے غوطہ خوروں کو مل گئی، لاش گھر پہنچنے پر قیامت برپا ہوگئی ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق فیروز والہ کے رہائشی درندہ صفت ملزم علی حسن جو شائستہ نامی خاتون سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا مگر خاتون اپنے پانچ سالہ بیٹے علی ضامن کی وجہ سے اس شادی سے انکاری تھی جس پر 23اکتوبر کو ملزم نے شادی میں رکاوٹ بننے والے بچے کو چھچھروالی نہر میں پھینک دیا تھا ،ریسکیو کے غوطہ خوروں کو طویل جدوجہد کے بعد بچے کی لاش مل گئی ہے ،بچے کی لاش گھر پہنچنے پر قیامت برپا ہوگئی، لواحقین کو غشی کے دورے پڑتے رہے ، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں