سیالکوٹ:اراضی تنازعات کے مقدمات فوری نمٹانے کا حکم

سیالکوٹ:اراضی تنازعات کے مقدمات فوری نمٹانے کا حکم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈی پی او سیالکوٹ کی تھانہ بڈیانہ میں کھلی کچہری، ڈی پی او سیالکوٹ عمر فاروق نے سائلین کے مسائل سْنے اور متعلقہ آفیسرز کو ہدایت کی کہ میرٹ پر تفتیش کی جائے ۔۔۔

زمین کے تنازع پر کئی روز سے چلتے آرہے مقدمات کو فوری طور پر نمٹانے کا حکم،پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حکم، جودھالہ میں 324 کے مقدمات میں ملزموں کو گرفتار کیا جائے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کا کہنا ہے کہ علاقہ میں خوف ہراس پھیلانے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا،پسرور شہر اور بڈیانہ میں ٹریفک جام کے حوالے سے مزید نفری اور پنجاب پولیس کی یوسی کو تعینات کیا جائے گا کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ، ایس ایچ او سٹی،ایس ایچ او تھانہ صدر، اور ایس ایچ او تھانہ قلعہ کالر والا نے شرکت کی، کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو انصاف انکی دہلیز تک پہنچانا ہے ، کھلی کچہری کا مقصد انصاف شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے ۔ عوام کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں