راہوالی:منصوبوں کو فعال کرنے کیلئے 15 نومبر کی ڈیڈ لائن

راہوالی:منصوبوں کو فعال کرنے کیلئے 15 نومبر کی ڈیڈ لائن

راہوالی (نامہ نگار)کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبوں کو 15نومبر تک آپریشنل نہ کیا گیا تو متعلقہ محکموں کیخلاف انکوائری کرائی جائیگی۔۔۔

 حکومت کے کروڑوں روپے ضائع ہونے سے بچا کر عوام کو فائدہ پہنچانا ہی مسلم لیگ ن کا اصل منشور ہے ۔7سال قبل 43کروڑ روپے کی لاگت سے بچھائی گئی سیوریج سکیم، گرلز ہائی سکول کی تعمیر کی گئی 2عمارتیں جن پر حکومت کے کروڑوں روپے خرچ ہوئے ہیں لیکن محکموں کی غفلت اور لاپروا ئی سے یہ منصوبے ابھی تک آپریشنل نہیں کیے گئے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے پی پی 59بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے جامعہ چشتیہ راہوالی میں راہوالی ویلفیئر کمیٹی کے منعقد ہونے والے اجلاس جس کی صدارت مہتمم اعلیٰ جامعہ چشتیہ پروفیسر شبیر حسین چشتی نے کی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر خالد پرویز بلو بٹ ، کمیٹی کے ممبران سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ میاں ندیم اکرم ، خرم حمید بٹ، عمران احمد خان شیروانی، سابق ناظم الیاس اشرف جندریا، میاں اعجاز، محمود حیدر بٹ، وامق سعید بٹ، محمد اصغر چیمہ، حافظ عطاء المصطفی جمیل، فریاد حسین سیٹھی، محمد اصغر پہلوان، عبدالطیف چودھری، شبیر حسین وڑائچ، چودھری شاہد رفیع، حاجی ابراہیم نوشاہی، محمد سرور انصاری، بلال مصطفی بٹ، نوید گجر ایڈوکیٹ، ضیا المرتضیٰ چشتی نے عوامی منصوبوں کے آپریشنل نہ ہونے پر شکایات کے انبار لگا د ئیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں