ڈسکہ نادرا آفس میں پاسپورٹ کاؤنٹر پر ٹاؤٹ مافیا کا راج

ڈسکہ نادرا آفس میں پاسپورٹ کاؤنٹر پر ٹاؤٹ مافیا کا راج

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ نادرا آفس میں قائم پاسپورٹ کاؤنٹر پر ٹاؤٹ مافیا کا راج قائم ہو گیا ۔ڈسکہ کے واحد نادرا ایگزیکٹو پاسپورٹ کاؤنٹرمیں درجنوں پاسپورٹوں کے اجرا اور تجدید کا کام تاخیر کا شکار ہوگیا۔۔۔

ڈسکہ اور گردو نواح سے گزشتہ دو ماہ کے دوران سینکڑوں شہریوں نے پاسپورٹ کے اجراء اور تجدید کیلئے درخواستیں جمع کرائی تھیں متعدد نے بیرون ممالک روزگار اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے نار مل اور ارجنٹ فیسوں کے ساتھ درخواستیں جمع کرائی تھیں جنہیں ایک سے دو ماہ کا ٹائم دیا گیا تھا لیکن تاحال وہ پاسپورٹ ابھی تک بن کر نہیں آئے جس کی وجہ سے سائلین دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں جبکہ کاؤنٹر پر موجود انچارج نے سائلین اور خاص طور پر خواتین سائلین سے بد تمیزی سے پیش آنا وطیرہ بنالیا ہے ،انچارج کے ارد گرد ٹاؤٹ مافیا کا قبضہ ہے ٹاؤٹ جو کام لے کر آتے ہیں وہ پہلے کئے جا تے ہیں جبکہ گھنٹوں قطاروں میں لگے سائلین کا کام روک دیا جاتا ہے ۔متاثرین نے وزیر اعظم شہباز شریف ،وزر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا کہ ڈسکہ مین واحد نادراایگزیکٹو پاسپورٹ کاؤنٹر پر تعینات انچارج کو تبدیل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں