حافظ آباد :کشمیر پر بھارتی قبضہ کیخلاف یوم سیاہ منایا گیا

 حافظ آباد :کشمیر پر بھارتی قبضہ کیخلاف یوم سیاہ منایا گیا

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار)حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ اور ظلم وستم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا ،سرکاری دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے گئے ۔

 یوم سیاہ کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق کی قیادت میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حامد ناصر گورائیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اﷲ، اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض ، اے سی پنڈی بھٹیاں اشفا ق احمد، سمیت ضلعی انتظامیہ ، پولیس، ریسکیو 1122اور دیگر محکموں کے افسروں، ملازمین اور شہریوں نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ بھارت نے 1947سے کشمیر پر غیر قانونی غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے ۔ بھارتی افواج بے گناہ ،نہتے کشمیری مسلمانوں مردو خواتین ، نوجوانوں اوربچوں پر ظلم و ستم ڈھا رہا ہے ۔تحریک آزادی کی اس جدوجہد میں ہزاروں کشمیری مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن آج بھی کشمیری مسلمان بھارت کے مظالم برداشت کیے ہوئے ہے ۔اقوام عالم کو کشمیر پر ہونے والے بھارتی ظلم و ستم اور ناجائز قبضہ پر نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو بھارت کے تسلط سے آزاد کرانا چاہیے ۔ ڈپٹی کمشنرکاکہنا تھا کہ پاکستان قوم مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ ہے جب تک انہیں حقیقی آزادی نہیں ملتی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں