سمبڑیال:مجسٹریسی نظام غیر فعال،مہنگائی کا جن بے قابو

سمبڑیال:مجسٹریسی نظام غیر فعال،مہنگائی کا جن بے قابو

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )مجسٹریسی نظام غیر فعال ، سمبڑیال اور گردونواح میں مصنوعی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا ، منافع خوروں کی طرف سے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا معمول بن گیا، مصنوعی مہنگائی کی چکی میں پستے عوام بلبلا اٹھے ۔

سمبڑیال اور گردونواح میں جہاں پر بدترین مہنگائی نے عام آدمی کی جان نکال کر رکھ دی ہے وہاں پر سرکاری نرخوں سے ہٹ کر سبزیاں، پھل، آٹا، چکن گوشت، چھوٹا بڑا گوشت، دودھ دہی اور روزہ مرہ اشیا ضرویہ کی قیمتوں میں منافع خوروں نے من مانا اضافہ کرکے من پسند کی قیمتیں وصول کرنا شروع کر رکھا ہے ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی عدم توجہ اورپرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہونے کی وجہ سے منافع خوروں کی ہٹ دھرمی پر قابو نہ پایا جا سکا جس کے باعث عوام مہنگے داموں اشیائے خوردونوش خریدنے پر مجبور ہیں ، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے بالخصوص غریب مزدور، سفید پوش اور مڈل کلاس طبقہ کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے جو مہنگائی اور مہنگے داموں اشیا خور ونوش خرید نے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ رہی سہی کسر منافع خوروں نے پوری کر دی ہے ۔ عوام سے چینی، گھی، دالیں، چاول، چائے ، گڑ شکر، سبزیوں، پھلوں، ڈرائی فروٹ اور دیگر اشیائے خوردونوش کی من مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ کوئی ریٹ لسٹ آویزاں نہیں ہے ۔ تشویشناک صورتحال کے باوجود پرائس کنٹرول کمیٹیاں منافع خوروں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں