ڈی پی او گجرات کی صا حبزادی کی تقریب رخصتی ،اہم شخصیات کی شرکت

ڈی پی او گجرات کی صا حبزادی کی تقریب رخصتی ،اہم شخصیات کی شرکت

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی ،ممتاز سماجی، سیاسی، کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی،تقریب کا اہتمام لاہور میں کیا گیا۔

 اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، نوابزادہ غضنفر علی گل، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ، ایم پی اے چودھری اعجاز رنیاں، ایم پی اے راجہ اسلم، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، حاجی ناصر محمود، صدر گجرات چیمبر باؤ منیر پشاوری، افتخار احمد مٹو، احمد حسن مٹو، ڈاکٹر محمود الحسن ، خالد اصغر گھرال، جسٹس اسجد گھرال، سفران ناظر،اشفاق رضی، سکندر اشفاق اور ملک بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں