ہمیں کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار رکھنا چاہیے :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

ہمیں کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے  خود کو تیار رکھنا چاہیے :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل)شبیر حسین بٹ نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں اپنا دفاع خود کرنے کاجذبہ بیدار ہونا خوش آئند ہے ۔۔۔

خصوصاًطالبات کو آگے بڑھنے کی لگن اوردوسروں کے کام آنے کی جستجونے نئی روح پھونک دی ہے ،شہری دفاع کی تربیت زمانہ امن میں بھی ضروری ہے ،ہمیں کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار رکھنا چاہیے ، مقامی یونیورسٹی میں 3روزہ تربیتی ورکشاپ میں طالبات اوریونیورسٹی کی انتظامیہ نے جس طرح دلچپی کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے ، امید ہے کہ 3روزہ تربیتی ورکشاپ سے کئی رضا کار کام کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کریں گے ، 80 کے قریب طالبات نے تربیتی ورکشاپ حصہ لیا ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مقامی یونیورسٹی گوجرانوالہ میں ٹریننگ کورس کے اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں