وزیراطلاعات عطا تارڑ کی وزیرآباد آمد لیگی رہنما کے بھائی کے قتل پر تعزیت

وزیراطلاعات عطا تارڑ کی وزیرآباد آمد  لیگی رہنما کے بھائی کے قتل پر تعزیت

وزیرآباد(نامہ نگار)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ کی کوٹ حضری وزیرآباد آمد ،نوجوان مسلم لیگی رہنما کے بھائی کے قتل پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

عطا تارڑ نے نوجوان مسلم لیگی رہنما راحیل کھوکھر عدنان کھوکھر کے گھر کوٹ حضری گئے ۔چند رو قبل راحیل کھوکھر کے بھائی عثمان کھوکھر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔اس موقع پر بلال فاروق تارڑ امتیاز اظہر باگڑی ،چودھری انصر سندھو،میاں مدثر نذیر، عظیم چیمہ، عمران سعید مہر و دیگر بھی موجود تھے ۔عطا تارڑ نے کہا کہ سر عام فائرنگ کر کے کسی کو قتل کرنا ظلم ہے اور ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر جلد ملزموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں