غیر معیاری اشیا کی تیاری،فروخت میں اضافہ:فوڈ اتھارٹی روک تھام میں ناکام

غیر معیاری  اشیا کی تیاری،فروخت  میں  اضافہ:فوڈ اتھارٹی  روک تھام میں ناکام

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاغذی کارروائیاں جاری جبکہ پیور فوڈ ایکٹ کے قوانین کے برعکس گوجرانوالہ شہر کے سینکڑوں مقامات پر کھلے عام آلودگی میں کھانے پینے کی اشیا فروخت ہو رہی ہیں ،افسر روک تھام میں ناکام ہوگئے ۔۔۔

 گندگی کے ڈھیر ،گردوغبار کے سایہ تلے ہوٹلوں ،بیکریوں ،سویٹس شاپس اوراڈوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری اور فروخت جاری ہے ، مضر صحت کھانوں ، اشیاخورو نوش استعمال کرنے سے شہری مہلک امراض کا شکار ہونے لگے ۔گلے ،سانس ،دمہ ،جگر،پیٹ ،ہیپاٹائٹس اور دیگر خطرناک امراض کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ۔فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیمیں من پسند فوڈ پوائنٹس پر چھاپے مار کر کاغذی کارروائی کررہی ہے لیکن بیشتر گردونواح کے فوڈ پوائنٹس پر صرف نوٹسز ارسال کرد ئیے جاتے ، گوجرانوالہ کے متعدد بارونق علاقوں میں مٹھائی کی دکانوں اور بیکریوں پر گندگی کے ڈھیر اور مضر صحت اشیا کی تیاریاں سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، مٹھائیوں اور بیکریوں میں غیر معیاری خام مال سے تیار ہونیوالی اشیاء فروخت کی جارہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں