18 محکموں میں کرپشن اور لوٹ مار کے کیسز کی از سر نو چھان بین کا فیصلہ

18 محکموں  میں  کرپشن  اور  لوٹ  مار کے  کیسز  کی  از سر نو چھان بین کا فیصلہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن میں 18 سرکاری محکمہ جات میں کرپشن اور لوٹ مار کے کیسز کی ازسرنو چھان بین کا فیصلہ ،اینٹی کرپشن سے ریکارڈ طلب کرکے ہائی پروفائل کیسز کی چیکنگ کی جائیگی۔۔۔

ملوث افسر وں کیخلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے گا جبکہ انکوائریاں زیر التوا رکھنے والے اینٹی کرپشن افسر وں سے بھی جواب طلبی کی جائے گی، اس سلسلہ میں محکمہ ریونیو ،پولیس ،ہائی ویز ،بلڈنگ ،بلدیاتی ادارے ،ایجوکیشن ،صحت ،واسا ،جی ڈی اے اور دیگر اداروں کے نئے اور پرانے کیسز کے ریکارڈ طلب کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ تین سال کے دوران گوجرانوالہ ڈویژن کے 18محکموں میں کرپشن ،بد عنوانی اور لوٹ مار کے متعددسکینڈل پکڑے گئے تھے محکمہ مال کے افسر ،پٹواری ،گردآور ،قانونگو ،تحصیلدار ،نائب تحصیلدار سمیت دیگر ملازمین کی کرپشن کے کیسز تھے ،بلدیاتی اداروں ،پرائیویٹ ایجنٹ ،ٹاؤٹ مافیا اور جعلی بلڈنگ انسپکٹروں کے بھی سینکڑوں شکایات درج کی گئیں، پنجاب پولیس اور محکمہ تعلیم میں سینکڑوں ملازمین کے خلاف کرپشن ثابت ہوئی ،بیشتر عدالتی مفرور تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں