ادارہ فیضان ابوالبیان کے تحت تاجدار ختم نبوت کانفرنس

ادارہ فیضان ابوالبیان کے تحت تاجدار ختم نبوت کانفرنس

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)مرکزی ادارہ فیضان ابوالبیان کے زیراہتمام19ویں سالانہ عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس مرکزی جامع مسجد فاروق اعظم میں منعقد ہوئی۔

کراچی سے آئے ہوئے عالم دین علامہ پیر سید مظفر حسین شاہ قادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت،تحفظ ناموس رسالت اور دین اسلام کی سربلندی اور ملت اسلامیہ کی بقاء کیلئے دنیا بھر کے مسلمانوں کو متحد ہو کر ختم نبوت کے منکرین کی ناپاک سازشوں، دین اسلام اور امت مسلمہ کے دشمنوں کی سفاکانہ سرگرمیوں کو روکنے کیلئے میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ نبی کریم ؐ کی ختم نبوت کا انکار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ۔ قادیانی امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور یورپی ممالک کے تربیت یافتہ پالتو ہیں جن کی پشت پناہی انہیں ممالک سے ہوتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں خصوصاً فلسطین کشمیر اور دیگر علاقوں میں مسلمان بچوں بوڑھوں عورتوں اور نوجوانوں کو جس سفاکیت کے ساتھ شہید کیا جارہاہے اور مسلمان خاموشی سے دیکھ رہے ہیں یہ لمحہ فکریہ ہے ۔ پاکستان کی حفاظت اور اس کی بقاء کیلئے فتنہ سازوں کا محاسبہ کرنا ہوگا۔سجادہ نشین دربار عالیہ کھڑی شریف میاں محمد عمر بخش قادری قلندری، پیر سید احمد فاروق مجددی،پیر سید محمد فاروق شاہ سیفی، پیر علامہ غلام مصطفے حنیف سیفی، پیر ضیاء الرحمن صدیقی،پیر تجمل حسین نقشبندی،پیر سید عرفان شاہ مجددی سمیت دیگر مقررین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ اور ناموس رسالت کیلئے اپنی آخری سانس تک پہرہ دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں