بیکریوں میں مضر صحت اشیا کی تیاری

بیکریوں میں مضر صحت اشیا کی تیاری

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ اور گرد ونو اح میں بیکریوں پر غیر معیاری مضر صحت مٹھائیاں اور بسکٹ تیار کرنیکا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ فوڈ اتھارٹی اور انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئے ۔

ذرائع کے مطابق ناقص گھی اور صحت کیلئے انتہائی خطر ناک کیمیکلز سے مٹھائیاں اور بسکٹ تیار کئے جا رہے ہیں ،بعض دکانوں اور بیکریوں پر ہفتوں پرانی مٹھائیاں موجود ہیں، ان پر ایکسپائری ڈیٹ بھی آویزاں نہیں کی جا تی، کھانے سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ذرائع سے معلوم ہوا کہ بیکریوں کے کارخانوں میں صفائی کے غیر معیاری انتظامات کے علاوہ چھپکلیاں لال بیگ اور چوہے بھی موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں