وزیرآباد:رشید گراؤنڈ میں فٹبال چیمپئن شپ اختتام پذیر

وزیرآباد:رشید گراؤنڈ میں فٹبال چیمپئن شپ اختتام پذیر

وزیرآباد(نا مہ نگار)مسلم ہینڈز انٹر نیشنل کے زیر اہتمام رشید گراؤنڈ میں نیشنل فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔

جس میں مہمانان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق،بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤ الدین،کنٹری ہیڈ صاحبزادہ سید ضیا النور ،صاحبزادہ سید آل احمد،ناصر محمود اللہ والے ، افتخار حسین صدیقی،محمد اعظم کلیر،پراجیکٹ منیجرامجد محمود صدیقی،پرنسپل نعیم فضل،واجد نعیم،افتخار احمد بٹ ،نجیب اللہ ملک، ادریس سپال ایڈووکیٹ،محمد نوید، عدیل احمد،کوچ رشید احمد،میاں مدثر نذیر،مرزا غلام مصطفی،ملک طارق،رانا عمر فاروق،محمد ذیشان، انجینئر طارق،سابق کونسلر محمد جاوید،ایس ایچ او سوہدرہ مختار باجوہ،میاں عمران یعقوب، طارق جاوید ملک، اشرف نثار،شہباز بخاری،شکیل اعوان ،کاشف محمود خان،زاہد محمود ہاشمی،سکندر ملک سمیت دیگر نے شرکت کی۔ چیمپئن شپ میں پنجاب، بلوچستان،سندھ،کے پی کے ،گلگت بلتستان،آزاد کشمیر سے مسلم ہینڈز سکولز کی 12 ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل کوئٹہ اور پشاور کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو کوئٹہ نے ایک کے مقابلے میں 4گول سے جیت کر اپنے نام کر لیا جبکہ تیسری پوزیشن وزیرآباد فالکن نے حاصل کی۔ ۔میچ کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافیاں،میڈلز ایک لاکھ روپے ،رنر اپ ٹیم کو ٹرافیاں،میڈلز اور 70ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حا صل کرنے والی ٹیم کو بھی ٹرافیاں،میڈلز اور50ہزار روپے انعام د ئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں