آئین کے ساتھ کھلواڑ قبول نہیں کریں گے :ناصر چیمہ

آئین کے ساتھ کھلواڑ قبول نہیں کریں گے :ناصر چیمہ

راہوالی(نمائندہ دنیا )آئین کے ساتھ مذاق اورکھلواڑ کسی صورت قبول نہ کریں گے یہ صرف مفاد پرستی اور ملک کو جمہوریت کی پٹڑی سے ڈی ریل کرنے کے مترادف ہے غیر جمہوری رویے استعمال کرنے سے ملک ،ادارے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔۔۔

 جسکے آہستہ آہستہ منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ملکی معیشت کا گراف بھی نیچے گرتا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر ایم پی اے پی پی 59 چودھری محمد ناصر چیمہ نے گلشن کالونی ،راہوالی، بدوکی گوسائیاں سے وفد کی صورت میں ملاقات کے لیے آئے کارکنوں ،سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اروپ ٹاؤن عمران بیگ ،کامران جرال، رانا معاذ ،رانا اکمل، عبداﷲ افضل ،خالد محمود ،شیخ خرم شہزاد ،ظفر اقبال مہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت آئین اور جمہوریت کے ساتھ بھیانک مذاق کر رہی ہے دن بدن آئین میں ترمیم کرکے من پسند فیصلے کیے جارہے ہیں جس کامقصد صرف اور صرف عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف اندھے قوانین کا نفاذ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں