حکمرانوں نے معیشت تباہ ،عوام کی کمر توڑ دی :ریحانہ ڈار
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تحریک انصاف کی رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 71ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا اور عوام کی کمر توڑ دی ۔۔۔
جتنی مہنگائی اس وقت ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ،حکمران ہوش کے ناخن لیں حکومت عوام کی زندگی مشکل بنانے کے بجائے عوامی ریلیف کیلئے اقدامات اٹھائے ،عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور حکمران سیاسی انتظامی کارروائیوں پر ساری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ حکمرانوں کو عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی وبیروزگاری کو ختم کرنے کیلئے مثبت اقدامات اٹھانا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صاجنرادہ حامد رضا، عمر جاوید گھمن ودیگر کے ہمرا ہ حق نواز بھلی کی صاجنرادی کی شادی جبکہ اپنے فیکٹری ورکرشبیر احمد کے صاجنرادے او ر صاجنرادی کی شادی کے تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ ملک وقوم کو معاشی بدحالی سے نکالنے کیلئے پی ٹی آئی نے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا جسے اپنے دور اقتدار میں اختیار کرکے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا مگر سازشی عناصر کو ملکی خوشحالی برداشت نہیں ہوئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں آئے روز حکومت کے جعلی مقدمات کی قلعی کھل رہی ہے ، امید ہے بانی پی ٹی آئی، یاسمین راشد اور دیگر بے گناہ کارکن جلد رہا ہو جائیں گے ۔